گرمیوں کے موسم میں ایک آدمی ساحل کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا۔ پانی بہت ٹھنڈا اور پرکشش لگ رہا تھا اسلئے وہ تھوڑا قریب ہوا یہاں تک کہ لہریں اُسکے پاوں کو ٹکرانے لگیں۔ یہ پُر سکون تجربہ تھا جیسے پانی اسے مزید گہرائی میں آنے کے لیے بلا رہا ہو۔
لیکن اچانک غیر متوقع طور پر ایک لہر اسے اس کے پاؤں سے کھینچ کر سمندر میں لے گئی۔ پانی میں بہتے ہوئے اس نے سوچا، "کیا میری زندگی ختم ہو جائے گی یا میں بچ جاؤں گا؟"
اُسکا سانس لینا مُشکل ہوگیا تھا عین اُسی وقت ایک محافظ نے، جو بچانے کیلئے یہاں موجود تھا، ہاتھ بڑھا کر اُسے پکڑ لیا۔ اُس مہربان کا ہاتھ مضبوط مگر نرم تھا. جب اس نے نظر اٹھا کر دیکھا تو اس نے اپنے محافظ کو زخمی اور بچاوّ کی کوشش سے تھکا ہوا دیکھا۔
محافظ نے کہا، "میرے ساتھ آؤ، اور میں تمہیں کسی محفوظ جگہ لے جاؤں گا۔ مجھ پر بھروسہ رکھو، سفر مشکل ہو سکتا ہے لیکن یہ اس محنت کے لائق ہے۔"
ڈوبنے والے آدمی کو سمندر اور بھی پر کشش لگنے لگا اور وہ بچانے والے کے پیچھے جانے کی بجائے پانی کی طرف لوٹ گیا۔
آپ حیران تو ہوئے ہونگے کہ ایک شخص اپنے آپ کو خطرے میں کیوں ڈالے گا یہ جانتے ہوئے کہ یہ جان لیوا ہو سکتا ہے؟
گُناہ بھی بالکل ایسا ہی ہے۔ سمندر کی طرح گُناہ لُطف اندوز لگتا ہے لیکن صرف درد دیتا ہے۔ بظاہر فرار کی راہ در اصل قیدی بنا لیتی ہے۔
لیکن اُمید موجود ہے کیونکہ یسوع ہمیں گُناہوں سے بچانے آیا۔ خُدا ہم سے اتنا پیار کرتا ہے کہ اُس نے اپنا بیٹا ہمیں رہائی دینے کیلئے بھیجا۔
لہروں میں ڈوبنے والے کی طرح ہم سب کو بھی ایک بچانے والے کی ضرورت ہے۔ جب ہم یسوع کی دی ہوئی معافی کو قبول کرتے ہیں تو وہ ہمیں اندھیروں سے روشنی میں لے آتا ہے۔
رُومِیوں 6:1 سوال کرتا ہے "پس ہم کیا کہیں؟ کیا گُناہ کرتے رہیں تاکہ فضل زِیادہ ہو؟"
بالکل نہیں جیسا کہ رُومِیوں 6:2 میں لکھا ہے "ہرگِز نہیں۔ ہم جو گُناہ کے اِعتبار سے مَر گئے کیوں کر اُس میں آیندہ کو زِندگی گُذاریں؟"
یسوع ہمیں صرف گُناہ سے نہیں بچاتا، وہ ہمیں زندگی گزارنے کا ایک نیا راستہ دکھاتا ہے۔ اُسکی پیروی کرتے ہوئے ہم خُدا کی طرف سے حفاظت، آرام اور لازوال محبت کو تجربہ کرتے ہیں۔
محافظ کے پاس آنے کا اب بھی وقت ہے۔ یسوع کے پاس آنے کا اب بھی وقت ہے۔
ہم سے گفتگو کریں